

Loading content...
اس دور میں آپ لوگوں کو نور و بشر کے موضوع پر بحثیں ہوتی نظر آئیں گی ان کی حقیقت یہ ہے کہ جو لوگ حضور اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نور کہتے ہیں تووہ بھی اصطلاحی طور پر نور نہیں کہتے کیونکہ لغوی و اصطلاحی لفظ نور ان کی حقیقت اوّلیہ و آخریہ کیلئے ناکافی لفظ ہے اور ان کی عظمت کے سامنے ایک بونا لفظ ہے، ان کی بلندی کے سامنے ایک پست مفہوم کا حامل لفظ ہے، اور جو عرفا اور صاحبان علم لوگ انہیں نور کہتے ہیں تو اس کا مطلب وہ ایک ایسی عظیم حقیقت کا لیتے ہیں کہ جو فہم وادراک کی رسائی سے بہت اونچی ہو، عقل اورعقلی متعلقات جسے سمجھنے سے ہمیشہ سے عاجز ہوں ان کی حقیقت کے سامنے نور کا لفظ بہت چھوٹا ہے، بس انہیں اس صورت میںنور کہنا جائز ہے کہ جب ہم نور کے معنی ناقابل فہم و ناقابلِ ادراک حقیقت کے لیں جیسا کہ اللہ نور السموات فرمایا گیا ہے کہ اللہ آسمانوں کا نور ہے مگر لفظ نور اللہ جل جلالہ کی حقیقت کے سامنے ہمیشہ سے ایک خجالت خوردہ لفظ ہے جو اس کی کسی حقیقت کااظہار نہیں کرتا اور نہ ہی خدا فہمی میں کفایت کرتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار