

Loading content...
کیونکہ ان کا نور ابوالبشر یعنی حضرت آدم علیہ السلام کے وجود میں آنے سے بہت پہلے کا ہے اس لئے انہیں اولاد آدم علیہ السلام میں سے نہیں مانا جاتا کیونکہ جو پہلے موجود ہو وہ بعد والے کی اولاد ہوہی نہیں سکتا اس لئے انہیں نوع بشر میں سے سمجھنا ہمارے مسلک میں جائز نہیں ہے، اگر کوئی انہیں بشر سمجھتا ہے یا کہتا ہے تو وہ ایک طرح کی توہین کا مرتکب ہوتا ہے اور جو کلام اِلٰہی میں لفظ بشر آیا ہے وہ ان کی حقیقت کے بارے میں نہیں بلکہ ان کے ظاہر کے بارے میں ہے جیسا کہ جناب جبرائیل علیہ السلام کے بارے میں لفظ بَشَراً سَوِیّا آیا ہے… ہاں اس پر اگر کوئی تحقیق و تفصیل دیکھنا چاہے تو میری کتاب امتیاز العالین کی طرف رجوع کرے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار