

Loading content...
دوستو! ! نبوت ایک حد اضافی بھی ہے یعنی نبی کا تصور امت کے بغیر محال ہے جیسے لفظ باپ کا تصور بیٹے کے وجود کے بغیر محال ہوتا ہے… اسی طرح یہ اس وقت بھی نبی تھے جب جناب آدم علیہ السلام کا جسد خاکی ابھی مٹی اور پانی کے مراحل میں بھی نہیں آیا تھا یعنی اس وقت بھی ان کی ایک امت موجود تھی اور یہ امت جو ان کی امت مابعدیہ ہے یہ اس امت اوّلیہ سے مختلف ہے اور وہ امیت اوّلیہ ارواح انبیا و رسل علیہم السلام تھے اور ٭اذ اخذ اللہ میثاق النبیین میں یہی فرمایا گیا ہے کہ اس وقت انبیا علیہم السلام کو نبوت حاصل ہوئی جب انہوں نے ہمارے شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر ایمان لایا اور جب تک سارے نبی ان کی ذات پر ایمان لا کر امتی نہیں بنے اس وقت تک انہیں نبوت اور کتاب نہیں دی گئی، اس طرح سارے انبیا علیہم السلام ہمارے شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امتی ہیں …اور اسی لئے تمام انبیا علیہم السلام یہی دعا فرماتے گئے ہیں کہ اِلٰہی ہمیں اس آخری شہنشاہ معظم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی امت کے ساتھ محشور فرمانا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار