

Loading content...
جنت اور دوزخ، حساب اور حشر کس لئے ہے؟کیونکہ کوئی بھی معزز فرد اپنے احکام پر عمل کرنے والے کو سزا نہیں دے سکتا، یہ خلاف عقل ہے، اس لئے جو کام اللہ نے خود کروائے ہیں اس پر سزا یا حساب و حشر کو لاگو کرنا ظلم ہے اور اللہ ظالم نہیں ہے بلکہ عادل ہے، کیونکہ اموی نظریے کی کمر توڑ دلیل عدل تھی اس لئے معتزلہ نے خود کواہلِ توحید والعدل لکھوانا شروع کیا اور دوصدی بعد جب شیعہ علم کلام مرتب کیا گیا تو اس میں عدل کو اوّلین مقام دے کر اصول دین میں داخل کیا گیا مگر اس کا مقصد کسی دوسری صفت کی اہمیت کم کرنا نہ تھا بلکہ اپنی امتیازی حیثیت یا معتزلہ کی حمایتی حیثیت کا اعلان تھا ورنہ ہمارے اصول دین میں اللہ کے سارے صفات شامل ہیں اور کوئی صفت بھی دوسرے درجے کی صفت نہیں بلکہ اللہ جل جلالہ کی ہر صفت درجہ اوّل کی صفت ہے اور عدل کو بنی امیہ کی نظریاتی تردید کے اعلان کے طورپر شاملِ اصول کیا گیا تھا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار