

Loading content...
اللہ کاعلم ازل و ابد تک پر محیط نہ مانیں توپھر نعوذ باللہ اس کا جہل ثابت ہوگا اور یہ کفر ہے اور اگر اللہ کا علم ازل و ابد تک کی ہر چیز پر محیط مانیں تو پھر یہ جو ظلم ہورہے ہیں یہ ازل سے اللہ کے علم ہیں اور ہم سے جبراً وہی یہ ظلم کروا رہا ہے، کیونکہ جو چیز اس کے علم میں ازل سے موجود ہے کوئی بھی انسان اس کے خلاف کرنا چاہے بھی تو نہیں کر سکتا، اس لئے ہر نیکی، برائی، ظلم و عدل اس کے علم کی وجہ سے اسی کی طرف منسوب مانا جائے گا اور یہ تقدیر اِلٰہی ہے جسے کوئی بدل نہیں سکتا اس لئے خیرو شر اسی طرف سے ہے اسی نظریے کی ترویج ہوتی رہی اور بات خواجہ حسن بصری تک پہنچی اور ان کے سامنے جب ایک مجمع عام میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ اموی دشمن خدا جھوٹے ہیں، اس کلام کے بعد بہت سے لوگوں نے بنی امیہ کے خلاف آوازِ احتجاج بلند کی اور قتل کر دئیے گئے، اسی دور میں معتزلہ فرقہ نظریاتی بنیاد پر وجود میں آیاجو ایک پوشیدہ لوگوں کی جماعت تھی اور اعتزال الناس ]لوگوں سے ترک معاشرت[ کی وجہ سے انہیں معتزلہ کا نام دیا گیا… انہوں نے اموی ظلم و جبر کے نظریے کو عدل کی صفت سے رد کیا یعنی انہوں نے یہ دلیل دی کہ اللہ عادل ہے اور کسی کو جبری ظلم پر سزا دینا اس کے منصب عدالت کے خلاف ہے اگر ہر چیز ازل سے لکھی ہوئی ہے اور ازل ہی سے جنتی اور جہنمی لوگوں کے فیصلے طے ہیں تو پھر انبیا علیہم السلام کو کیوں مبعوث فرمایا گیا؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار