

Loading content...
دوستو! اس کی وجہ یہ ہے کہ اموی حکومت کے زمانے میں جو ظلم ہوئے ہیں انہیں ساری دنیا جانتی ہے فرزند رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو شہید کیا گیا، ہزاروں کی تعداد میں اصحاب کرام علیہم السلام کو شہید کیا گیا، خود مدینے میں موجود صحابہ کرام کی مسلم بن عقبہ ملعون اور حجاج بن یوسف ملعون کے ذریعے بے حرمتی کروائی گئی، ان کی کنواری لڑکیوں کی آبرو ریزیاں ہوئیں، حفاظ قرآن کو بے دریغ قتل کروایا گیا اور یہ سلسلہ پورے نوے سال تک جاری رہا یہاں ان واقعات کی تفصیل کی گنجائش نہیں ہے اور نہ ہی میرا مقصد ان موضوعات پر بحث کرنا ہے، یہاں یہ عرض کرنا چاہوں گا کہ اس دور میں جب بھی ظلم و ستم کا بازار گرم کیا جاتا تھا تو عوام کی چیخیں نکل جاتی تھیں اور بغاوت کی فضا پیدا ہونا شروع ہوجاتی تھی اس دور میں ان سارے مظالم کو جسٹی فائی (Justify) کرنے کیلئے ایک نظریہ دیا گیا تھا اور وہ تھا… خیرہ و شرہ من اللہ ]نعوذ باللہ[ یعنی جو اچھائی یا برائی ہے، تکلیف و اذیت ہے، آرام و راحت ہے، کوئی گناہ ہے یا نیکی، کوئی ظلم ہے یا رحم، یہ سب کچھ اللہ کی طرف سے ہے ] نعوذ باللہ [ اور اس طرح لوگوں کو خاموش کروا دیا جاتا تھا کہ جو ظلم ہورہے ہیں یہ اللہ کی طرف سے سمجھ کر شکر کرتے رہیں اور کوئی آواز احتجاج بلند نہ کریں، جب اس پر کوئی عالم و فاضل آدمی اعتراض کرتا تھا تو جواباً اللہ کی صفت علم کو دلیل بنایا جاتا تھا اور کہا جاتا تھا کہ آپ بتائیں اللہ کا علم ازل و ابد تک کے واقعات پر محیط ہے یا نہیں؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار