

Loading content...
٭لا جسم لہ، لا اسم لہ، لاصفات لہ، لا ذات لہ یعنی وہ ایک ایسی ذات ہے جس کا نہ کوئی جسم ہے، نہ اسم ہے، نہ اس کی کوئی صفات ہیں اور نہ ہی اس کی کوئی ذات ہے… اس لئے فرمان یہ ہے کہ اس قدر تنزیہ نہ کرو کہ اس کی ذات واجب الوجود کی نفی ہوجائے یا وہ ذاتِ واجب الوجود ہی معدوم ہوجائے اور نہ تشبیہ میں اتنا مبالغہ جائز ہے کہ وہ مجسم ہوجائے کیونکہ اسے صاحب جسم ماننا بھی شیعہ عقیدے کے خلاف ہے اور اس کے وجود کی نفی کرنا بھی کفر ہے یہ دونوں عقیدے باطل ہیں، تنزیہ کی جو آخری حد ہے اس کے بارے میں امام رضا علیہ الصلوات والسلام نے فرمایا تھا کہ کمال توحید یہ ہے کہ اس کے صفات کی اس کی ذات سے نفی کردی جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار