

Loading content...
صاحبان اِلٰہیات نے آئمہ اطہار علیہم الصلوات والسلام کے فرمامین کے مطابق فرمایا ہے کہ توحید کوسمجھنے کیلئے تشبیہ کی ضرورت ہوتی ہے اوراس کی ذات کو سمجھنے کیلئے تنزیہ کی ضرورت ہوتی ہے، ایک ناپختہ شعور بچے کو جب اللہ جل جلالہ کا تعارف کروایا جاتا ہے تو اسے سمجھانے کیلئے تشبیہات و مثالوں کی ضروررت ہوتی ہے مگر جب شعور میں اس کی ذات کے بارے میں ایک خاکہ بن جائے تو اس کے بعد تنزیہ کی ضرورت ہوتی ہے یعنی وہ ذاتِ واحد جملہ تشبیہات سے منزہ و پاک ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار