

Loading content...
یہ حقیقت ہے کہ فقہی مسائل پر علماء عظام نے بہت بڑی اور ضخیم کتابیں لکھی ہیں مگر وہ عام آدمی کی سمجھ سے بالا تر ہیں، مناظرانہ انداز میں طویل ترین بحثیں آج بھی کتب میں موجود ہیںجس میں اپنے مذہب کی سچائی اور غیروں کی تکذیب کی حتی الوسع کوشش کی گئی ہے مگر میں پورے وثوق کے ساتھ یہ کہہ سکتا ہوں کہ اس کتاب میں نہ تو کوئی ایسی علمی بحث ہے جو عوام کے سمجھنے سے باہر ہو اور نہ ہی کسی دوسرے مذہب پر تنقید کی گئی ہے کیونکہ تعن و تشنیع سے کسی کی تکذیب کر کے اپنے آپ کو سچا ثابت کرنا استادی المکرم کے نزدیک علمی جارحیت ہے اور وہ اس کے سخت خلاف ہیں… اس کتاب میں لمبی چوڑی مذہبی بحث میں الجھے بغیر انہوں نے شیعہ مذہب کے بنیادی اصولوں کی وضاحت اس سادگی سے فرمائی ہے کہ جس میں بلا امتیاز مذہب ہر خاص و عام مستفیض ہو سکے اور کوئی الجھن ، کوئی اشتباہ باقی نہ رہے ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار