

Loading content...
گذشتہ زمانہ میں حضرت مبلغ اعظم علامہ محمد اسماعیل تقتہ الاسلام علامہ محمد بشیر انصاری ضیغم اسلام علامہ مرزا یوسف حسن لکھنوی ،آیت اللہ السید محمد عارف نقوی، آیت اللہ آغا السید ضمیر الحسن الرضوی النجفی، علامہ جلیل منہامہ نبیل قاضی سعید الرحمان علوی اعلی اللہ مقامہم اجمعین جیسے عظیم المرتبت علماء اعلام تھے تو ساتھ ذاکرین ذی وقاربھی تھے مگر کشت عرفان ووجدان کی آبیاری ملنگوں اور فقراء کے مقدس خون سے ہوئی… آج علماء فقراء اور ملنگوں کے خلاف جب دیدہ دہنی کرتے ہیں تو عرش الہی کانپ جاتا ہے آج سجا سجایا منبر مل گیا مگر معلوم نہیں کہ اس کو سجانے میں کیا خرچ ہوا ہے ہمارے بزرگ سید السادات فخر اولیاء زین الفقراء حضرت بارا سخی زمان شاہ موتیاں والی سرکار قدس اللہ سرہ العزیز نے جب تبلیغ عزاداری کی اور سینکڑوں جگہ پر امام بارگاہ تعمیر کرائے تو کئی ایسے امام بارگاہوں کی زیارت ہم نے کی جہاں شہید فقراء اور ملنگوں کے مزار پر انوار ہیں جنہوں نے مشن مقدس کی انجام دہی میں جام شہادت نوش فرمایا ہے یہ حقیقت اظہر میں الشمس ہے کہ ہمارے سادات عظام کے اولیاء اللہ یوتیہ من یشا واللہ ذوالفضل العظیم کے مصداق تھے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار