

Loading content...
جو لوگ اخلاقی کمزوریوں یا برائیوں میں مبتلا ہیں وہ اپنے قابل مذمت کام چھوڑ کر ان سے توبہ کریں اور نیک و متقی لوگوں کی صف میں شامل ہو جائیں، وہ اپنا مذہب وعقیدہ بے شک نہ چھوڑیں لیکن اپنے آپ کو اس طرح پاکیزگی میں ڈھال کر سنواریں کہ اگر آخری عظیم ترین نجات دہندہ ابھی تشریف لے آئیں تو وہ ان کے جھنڈے تلے جمع ہونے کے قابل تو ضرور ہوں، انہیں اپنے آپ کو اس طرح تیار کرنا چاہیے کہ آخری رہنمائے حق تشریف لانے کے بعد اپنے دین یا جماعت کیلئے جو نام بھی منتخب فرمائیں اسے فوراً قبول کر لیا جائے، اور یہ نہ ہو کہ اپنے ہی مذہب کے نام سے چمٹے رہیں، اگر وہ اعلان فرماتے ہیں کہ ان کا مذہب عیسائیت ہے تو ہر مذہب کے تمام صالحین کو اسے فوراً قبول کر لینا چاہیے، اگر وہ فرماتے ہیں کہ ان کا مذہب تو اسلام ہے تو تمام صالح و متقی لوگ اسی طرح سے خود کو کہلوانا پسند کریں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار