

Loading content...
براہ کرم آپ میری ہدایت فرمائیے، میں اپنے سارے مذہبی معاملات، عقائد اور دنیا وی معاملات سب کچھ آپ کے حضور پیش کرتا ہوں، میں اپنے دل و دماغ کا بالکل خالی ورق آپ کے سامنے پیش کرتا ہوں، اس وقت نہ میرا کوئی مذہب ہے، اور نہ کوئی عقیدہ ہے، آج کے بعد میرا دین و مذہب اور عقیدہ وہی ہوگا جو حضور والا شان میرے ذہن کے خالی ورق پر تحریر فرمادیں گے، میں آپ کی ذی مرتبہ بلند ذات سے عہد کرتا ہوں کہ میں آپ کے احکامات کی پیروی کروں گا، آپ کی طرف سے دیئے جانے والے عقائد ہی اب میرا دین ہوں گے، میں ان چیزوں،باتوں یا کاموں کو حلال سمجھوں گا جن کی آپ اجازت عطا فرمائیں گے، اور ان چیزوں،باتوں یا کاموں کو حرام (ممنوع) سمجھوں گا جن کی آپ اجازت نہیں دیں گے، میں آپ کو اپنی ہر طرح کی مدد و نصرت (اگرچہ آپ کو اس کی ضرورت نہیں ہے ) پیش کرتا ہوں، مہربانی فرما کر میرا نام اپنے ناصرین اور خادموں میں شامل فرما لیجئے، آپ کی ذی عظمت و شان ذات کے حضور میں اپنی جان، مال اور عزت وناموس پیش کرتا ہوں، آپ کو مکمل اختیار ہے کہ آپ جہاں چاہیں اور جہاں آپ راضی و خوش ہوں وہاں ان کو خرچ فرمائیں، البتہ براہ کرم میری ہدایت و رہنمائی فرمائیں اور میری اس دنیا کی اور اگلے جہان کی ذمہ داری و ضمانت لیجئے، اگر موت کے بعد ایک ابدی زندگی ہے اور اچھائی کی جزا اور برائی کی سزا ملنا ہے تو میں التجا کرتا ہوں کہ آپ ہی وہاں میرے ضامن اور بخشش کروانے والے بن جائیے، میں اپنے آپ کو آپ کی عالیشان، ذی عزت اور عظیم المرتبہ ذات کے حوالے کرتا ہوں، آپ جو بھی، جیسا بھی پسند فرمائیں گے میں اسے قبول کرنے کیلئے تیار ہوں، لیکن براہ کرم مجھے اس جہان اور اگلے جہان میں اپنی سر پرستی و محافظت کا یقین واعتماد عطا فرمائیے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار