

Loading content...
میں اپنے قارئین کے سے عرض کروں گا کہ اگر کوئی یہ سمجھتا ہے کہ آخری عظیم ترین رہنما اس زمانے میں موجود نہیں ہیں تو یہ اس کا انتہائی غلط تصور ہے۔ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ کوئی عادلانہ بات تو نہ ہو گی کہ بدی کا نمائندہ (شیطان ) تو اس دنیا میں موجود ہو اور نیکی کا نمائندہ یہاں موجودنہ ہو، یہ بات تو ناممکن ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ کوئی دور بھی ہادی اِلٰہی سے خالی نہیں رہا، یہ اور بات ہے کہ وہ اپنی حیثیت و مرتبہ کا تعارف کروانے کیلئے ایک صحیح ومناسب موقع کا انتظار کر رہا ہو، جیسا کہ بنی اسرائیل کا نجات دہندہ فرعون کے گھر میں مناسب وقت کا منتظر تھا، یا وہ مدین کی چراگاہوں میں موزوں وقت کا انتظار کر رہا تھا، لیکن یہ تو حقیقت ہے کہ وہ (ظاہری طور پر) اُس زمانے میں موجود تھا، بالکل اسی طرح سے اِس زمانہ کے انسان کیلئے بھی ایک راہبر،ہادی اور نجات دہندہ موجود ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار