

Loading content...
عظیم ترین خدائی رہنما روئے زمین پر سب سے بڑے مجاز حاکم ہوں گے، وہ سارے اختیارات کا منبع و مرکز ہوں گے، کیونکہ صرف وہی اللہ تعالیٰ کے نائب اور نمائندہ ہوں گے، وہ اپنے اعلیٰ انتظامی افسران اور سفیر مختلف ملکوں میں مقرر کریں گے۔ ہم یہ بتانے کے قابل تو نہیں کہ اس وقت زمین کی جغرافیائی شکل و صورت کیا ہوگی اور مختلف ممالک کی سرحدوں کی حد بندی کیا ہوگی؟ تاہم یہ بات تو یقینی ہے کہ انتظامی معاملات میں سہولت کیلئے دنیا کو بہت سے یونٹوں میں تقسیم کیا جائے گا اور ان کی حکمرانی کچھ یا سارے انبیاء کو سونپی جائے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار