

Loading content...
حکومت اِلٰہیہ میں عوام خود اصول و قانون کے اتنے پابند ہوں گے کہ کسی تعزیری قانون کو عمل میںلانے کی ضرورت ہی نہیں ہوگی، اگر کوئی جرم ہی نہ ہو تو تعزیراتی قوانین خود بخود فالتو اور بے کار ہو جاتے ہیں، تاہم ایک عادلانہ معاشرے کیلئے بہتر انتظامی ڈھانچے کی تشکیل لازمی امر ہوتا ہے، معاشرے کے کچھ نیک اور متقی بندوں کو اعزاز دینے کیلئے اعلیٰ افسر یا منتظم بنانا ضروری ہوتا ہے یہ چیز معاشرے کو فعال اور منظم رکھنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے کیونکہ ریاست کے کل پرزے (افسر) معاشرے کے ہر فرد کی رہنمائی اس کے متعلقہ فرائض کی طرف کرتے ہیںا ور بتاتے ہیں کہ ان فرائض کو کہاں کب اور کس طرح سر انجام دینا ہے؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار