

Loading content...
ہر انقلاب کے شروع میں ٹوٹ پھوٹ کا ہونا ایک لازمی امر ہے، سابقہ اقدار اور قوانین کی دیواریں ڈھا دی جاتی ہیں، نئے قوانین اور اصول بتدریج نافذ العمل کئے جاتے ہیں، پچھلی عمارت تو تباہ ہو چکی ہوتی ہے اور نئی ابھی تعمیر نہیں ہوئی ہوتی، اس درمیانی عرصے میں انقلاب کے نتائج و ثمرات صاف طور پر نظر نہیں آ سکتے، آہستہ آہستہ ہر چیز اپنی صحیح جگہ پر آجاتی ہے اور کچھ عرصے کے بعد انقلاب کے نتائج و ثمرات دکھائی دینے لگتے ہیں، انقلاب مخالف قوتیں جب کچلی جاتی ہیں تو وہ زیر زمین چلی جاتی ہیں اور اپنی منفی سرگرمیاں شروع کر دیتی ہیں، جب انقلابی قوتیں مستحکم ہوجاتی ہیں تو وہ نئے قوانین اور احکامات درجہ بدرجہ نافذ العمل کرتی ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار