

Loading content...
پھر میں نے آسمان کو کھلا ہوا دیکھا اور کیا دیکھتا ہوں کہ ایک سفید گھوڑا ہے، اور اس پر ایک سوار ہے جو سچا اور بر حق کہلاتا ہے، اور وہ راستی کے ساتھ انصاف اور لڑائی کرتا ہے، اور اس کی آنکھیں آگ کے شعلے ہیں، اور اس کے سر پر بہت سے تاج ہیں، اور اس کا ایک نام لکھا ہوا ہے جسے اس کے سوا کوئی نہیں جانتا، اور وہ خون کی چھڑکی ہوئی پوشاک پہنے ہوئے ہے، اور اس کا نام کلام خدا کہلاتا ہے، اور آسمان کی فوجیں سفید گھوڑوں پر سوار اور سفید اور صاف مہین کتانی کپڑے پہنے ہوئے اس کے پیچھے پیچھے ہیں، اور قوموں کو مارنے کیلئے اس کے منہ سے ایک تیز تلوار نکلتی ہے، اوروہ لوہے کے عصا سے ان پر حکومت کرے گا، اور قادر مطلق خدا کے سخت غضب کی مئے کے حوض میں انگور روندے گا، اور اس کی پوشاک اور ران پر یہ نام لکھا ہوا ہے، بادشاہوں کا بادشاہ اور خداوندوں کا خداوند
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار