

Loading content...
احادیث میں بتایا گیا ہے کہ جب عام بیعت اطاعت لے لی جائے گی تو حضرت جبرائیل جنت سے ایک علم لے آئیں گے، پاک امام جعفرؐ صادق علیہ السلام فرماتے ہیں کہ یہ وہی علم ہے جو غزوۂ بدر کے موقع پر جبرائیل رسول پاک کیلئے لائے تھے، یہ جنت کے ریشم سے بنا ہوا ہے، یہ غزوئہ بدر میں کھولاگیا تھا اور فتح کے بعد لپیٹ دیا گیا تھا، امیرالمومنین حضرت علیؐ علیہ السلام نے جنگ جمل میں اِسے ایک بار پھر کھولاتھا اور فتح کے بعد دوبارہ لپیٹ دیا گیا تھا، حضرت ابوالفضل العباؐس علیہ السلام نے دس محرم الحرام کو کربلا میں اسے پھر کھولا لیکن حضرت امام حسین علیہ السلام نے فرمایا کہ اسے لپیٹ دیں کیونکہ اب اسے ہمارے قاؐئم علیہ السلام (آخری عظیم ترین رہنما) کھولیں گے، یہ تمام پاک آئمہ علیہم السلام کے پاس محفوظ رہا تھا، جب ظہور کا لمحہ آئے گا تو یہ علم خود بخود کھل جائے گا، اس میں سے ایک آواز آئے گی کہ اے ولی اللہ! ( اللہ کے دوست ) برائے مہربانی اُٹھیے اوراللہ کے دشمنوں کو قتل کیجئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار