

Loading content...
آپ کے ظہور پر نور کے وقت بعض نام نہاد مذہبی علماء اپنے غلط اعتقادات کی بنا پر آپ کی مخالفت پر کمر بستہ ہوں گے، بعض دیگر شیطانی علماء (علمائے سُو) اپنے مادی مفادات کے حصول کی خاطر عظیم ترین خدائی رہنما کی حمایت بھی کریں گے ان کی صرف یہ خواہش ہوگی کہ حکومت اِلٰہیہ کے قیام کے بعد اعلیٰ عہدے اور دولت حاصل کر سکیں، وہ اپنے نفس کی اصلاح کی خاطر فوج اِلٰہی میں شامل نہیں ہوں گے، مگر وہ جب دیکھیں گے کہ قوانین اِلٰہی عدل و انصاف کی بنیاد پر نافذالعمل ہو رہے ہیں تو وہ نا امید ہو جائیں گے اور جاری ہونے والے مختلف احکامات پر اعتراضات اٹھانا شروع کردیں گے، اور پھر وہ بلیک میل کرنے کی کوشش کریں گے، جیسا کہ ان کے پیش رو ماضی میں کیا کرتے تھے، اسی دوران عظیم ترین رہنما عدل و انصاف کی خاطر خدائی قوانین کانفاذ جاری رکھیں گے، اس وقت تک حق کے مخالف عناصر منظر عام پر آ جائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار