

Loading content...
دوسری تصویر بہت دیو مالائی سی دکھائی دیتی ہے کہ آسمانوں کا روحانی بادشاہ اچانک زمین پر اتر آتا ہے، جہاں اس کیلئے ایک آسمانی تخت بچھا کر سجایا جاتا ہے وہ اس تخت پر تشریف فرما ہوتے ہیںا ور تخت کی شان بڑھ جاتی ہے، سارے اہل زمین اور اہل آسمان کو ایک مقام پر جمع ہوجانے کا حکم دیا جاتا ہے، ماضی کے تمام مردے اپنی قبروں سے باہر نکل آتے ہیں اور ایک خاص میدان میں جمع ہو جاتے ہیں، چاند اور ستارے اپنی روشنی کھو دیتے ہیں، فرشتے اور جنات آسمانوں سے نیچے اتر آتے ہیں اور اس تخت کو گھیر کر کھڑے ہو جاتے ہیں اور بلند آواز سے کہتے ہیں اللہ اکبریعنی اللہ سب سے بڑا ہے، دنیا کا نظام مکمل طور پر تبدیل ہوجاتا ہے، کمینے اور بدکار لوگ اپنے فطری انجام کو پہنچ جاتے ہیں، اسی دوران شیطان اپنی فوجوں کو جمع کرتاہے ایک بڑی جنگ ہوتی ہے اور شیطان مارا جاتا ہے پس برائی کا مکمل طور پر خاتمہ ہو جاتا ہے اور ایک ابدی لذت، سکون اورمسرت کا دور شروع ہو جاتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار