

Loading content...
ظہور پاک کے آغاز میں تین بلند اعلانات کئے جائیں گے، پہلا آپ کے جانثار اصحاب کو اکٹھا کرنے کیلئے ہوگا، دوسرا آپ کے معاونین و ناصرین کو اکٹھا کرنے کیلئے ہو گا جن کی تعداد دس ہزار ہوگی، تیسرا اعلان حضرت جبرائیل کریں گے اور دنیا کی ساری قوموں (کے عوام) کو خدائی انقلاب میں شامل ہونے کی دعوت عام دیں گے۔ احادیث بتاتی ہیں کہ یہ اعلان دنیا کے ہر گوشے اور کونے میں سنا جائے گا، یہ اعلان ایسا اثر ڈالے گا کہ جو شخص بیٹھا ہوگا وہ کھڑا ہوجائے گا، جو کھڑا ہوگا بیٹھ جائے گا، اور سونے والا بیدا رہوجائے گا، ہر کوئی ششدر و حیران اور پریشان ہوجائے گا، ہر کوئی اس اعلان کو ایسے سمجھے گا کہ جیسے یہ اس کی اپنی مادری زبان میں کیا گیا ہو۔ احادیث تاکید کرتی ہیں کہ جب تم یہ آواز سنو تو فوراً کہو
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار