

Loading content...
جب ہم عظیم ترین رہنما کے ظہور سے متعلق تحقیقی مطالعہ کرتے ہیں تو ہم اسلامی تصور اور دیگر مذاہب کے پیش کردہ تصور میں ایک عجیب مماثلت و مطابقت پاتے ہیں، اسلامی نقطہ نظر یہ ہے کہ عظیم ترین رہنماکاراہنامی گائوں سے ظاہر ہوں گے، وہ اکیلے ہی مکہ کی طرف چل پڑیں گے، مکہ کے مضافات میں پہنچیں گے تو دوپہر کا وقت ہوگا، وہ ایک درخت کے نیچے بیٹھ جائیں گے، اس وقت ان کے سر اقدس پر پیلے رنگ کا عمامہ ہوگا، اور ایک عصا ان کے ہاتھ میں ہوگا، عین اسی لمحے جبرائیل فرشتہ انہیں پہچان لے گا اور اللہ تعالیٰ کے حکم سے ان سے گذارش کرے گا کہ وہ اپنا ہاتھ آگے بڑھائیں کہ وہ ان کی بیعت اطاعت و فرمانبرداری کر سکیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار