

Loading content...
اور اس روز وہ کوہ زیتون پر جو یروشلم کے مشرق میں واقع ہے کھڑا ہوگا، اور کوہ زیتون بیچ سے پھٹ جائے گا، اور اس کے مشرق سے مغرب تک ایک بڑی وادی ہوجائے گی، کیونکہ آدھاپہاڑ شمال کو سرک جائے گاا ور آدھا جنوب کو،اور تم میرے پہاڑوں کی وادی سے ہوکر بھاگو گے، کیونکہ پہاڑوں کی وادی آضل تک ہوگی، جس طرح تم شاہ یہودہ عزیاہ کے ایام میں زلزلہ سے بھاگے تھے اسی طرح بھاگو گے، کیونکہ خداوند میرا خدا آئے گا اورسب قدسی اس کے ساتھ ہوں گے، اور اس روز روشنی نہ ہوگی اور اجرام فلک چھپ جائیں گے، پر ایک دن ایسا آئے گا جو خداوند ہی کو معلوم ہے، وہ نہ دن ہوگا نہ رات، لیکن شام کے وقت روشنی ہوگی، اور اس روز یروشلم سے آبِ حیات جاری ہوگا جس کا آدھا بحر مشرق کی طرف بہے گا اور آدھا بحر مغرب کی طرف، گرمی سردی میں جاری رہے گا، اور خداوند ساری دنیا کا بادشاہ ہوگا، اس روز ایک ہی خداوند ہوگا اور اس کا نام واحد ہوگا، اور یروشلم کے جنوب میں تمام ملک جِبع سے رِمون تک میدان کی مانند ہو جائے گا، پر یروشلم بلند ہوگا اور بنیمین کے پھاٹک سے پہلے پھاٹک کے مقام یعنی کونے کے پھاٹک تک اور حنن ایل کے برج سے بادشاہ کے انگوری حوضوں تک اپنے مقام پر آباد ہوگا، اور لوگ اس میں سکونت کریں گے، اور پھر لعنت مطلق نہ ہوگی بلکہ یروشلم امن و امان سے آباد رہے گا، اور خداوند یروشلم سے جنگ کرنے والی سب قوموں پر یہ وبائی عذاب نازل کرے گا کہ کھڑے کھڑے اِن کا گوشت سوکھ جائے گا، اور ان کی آنکھیں چشم خانوں میں گل جائیں گی، اور اِن کی زبان اِن کے منہ میں سڑ جائے گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار