

Loading content...
دجال بدبخت جسے تیز رفتار سانپ بھی کہا جاتا ہے،وہ فلسطین پر حملہ کرے گا اس کا دور حکومت نیک وپارسا لوگوں کیلئے تکلیف دہ ہوگا، وہ لوگوں کو ہراساں کرنے کیلئے اپنی افواج مختلف ممالک میں بھیجے گا، وہ ایک لاکھ تیس ہزار فوجی کوفہ (عراق) میں بھیجے گا، یہ دراصل دجال اور سفیانی کی اتحادی فوج ہوگی اور اس کی کمان بنو امیہ کے خزیمہ نامی شخص کے پاس ہوگی، یہ فوج زوحہ اور فاروق کے مقامات پر پڑائو ڈالے گی، ایک اور فوج بغداد میں جمع ہو جائے گی جس میں پانچ سو علماء یا پادری بھی ہوں گے، کوفہ کے پل پر ستر ہزار آدمی مار دیئے جائیں گے، دریائے فرات کا پانی انسانی خون کی وجہ سے تین روز تک متعفن رہے گا، یہ ایک بہت پر آشوب اور اذیت ناک دور ہوگا۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار