

Loading content...
اور چونکہ اس اژدھانے اپناا ختیاراس حیوان کو دے دیا تھا اس لئے انہوں نے اژدھا کی پرستش کی، اور اس حیوان کی بھی یہ کہہ کر پرستش کی کہ اس حیوان کی مانند کون ہے؟ کون اس سے لڑ سکتا ہے؟ اور بڑے بول بولنے اور کفر بکنے کیلئے اسے ایک منہ دیا گیا، اور اسے بیالیس مہینے تک کام کرنے کا اختیار دیا گیا کہ مقدسوں سے لڑے اور ان پر غالب آئے، اور اسے ہر قبیلہ اور امت اور اہل زبان اور قوم پر اختیار دیا گیا، اور زمین کے وہ سب رہنے والے جن کے نام اس برہ کی کتاب حیات میں لکھے نہیں گئے جو بنائے عالم کے وقت سے ذبح ہوا ہے اس حیوان کی پرستش کریں گے، جس کے کان ہوں وہ سنے جس کو قید ہونے والی ہے وہ قید میں پڑے گا جو کوئی تلوار سے قتل کرے گا وہ ضرور تلوار سے قتل کیا جائے گا، مقدسوں کے صبر اور ایمان کا یہی موقع ہے …(مکاشفہ، باب 13، آیات10-1)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار