

Loading content...
یہ وہ تو ہم پرست لوگ ہوں گے جو دجال کے حیران کن کرتبوں،چالاکیوں اور شعبدہ بازیوں سے جھانسے میں آجائیں گے اور اس پر ایمان لے آئیں گے، کیونکہ وہ لعنتی شخص اندھوں اور کوڑھیوں کو ٹھیک کردے گا، اس کے پاس خوراک کے ڈھیر ہوں گے، اس کا رنگ بھورا اور بال گھنگھریالے ہوں گے، اس کی بائیں آنکھ بینائی سے محروم ہوگی یا وہ بھینگا ہوگا، اس کی دائیں آنکھ میں انگور کے دانے جتنا موتیا بند ہوگا، اس کی سواری ہوا میں پرواز کرے گی جو ساٹھ فٹ یا ایک میل چوڑی ہوگی، وہ نبی یا خدا ہونے کا دعویٰ کرے گا، جو لوگ اس کے دعوےٰ کو تسلیم نہیں کریں گے انہیں مار دیا جائے گا یا اذیت دی جائے گی، جو لوگ اس پر ایمان لے آئیں گے وہ کافر و مشرک ہوجائیں گے، پانچ ہزار یہود علماء و دانشور اس کے ہمراہ ہوں گے جن کے کندھوں پر سبز رنگ کے رومال رکھے ہوں گے، وہ ساری زمین پر مٹر گشت کرتا پھرے گا لیکن مکہ اور مدینہ میں داخل نہ ہو سکے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار