

Loading content...
جو لوگ اِلہامی کتب کے مزاج اور اسلوب و انداز سے پوری طرح باخبر ہیں وہ جانتے ہیں کہ اِلہامی کتب میں استعمال ہونے والی زبان عام طور پر تشبیہاتی و استعاراتی ہوتی ہے، مثال کے طور پر ایک دنبہ اور اس کے سینگ یا ایک دریا یا پتھر کا ذکر کیا جاتا ہے اور پھر ان سے مراد حکومت اور حکمران لئے جاتے ہیں، بالکل اسی طرح جب ہم دجال کے بارے میں پڑھتے ہیں تو یہ بھی ایک تشبیہہ یا کنایہ ہی دکھائی دیتا ہے کیونکہ اس کے ساتھ منسوب علامات اور خصوصیات تو کسی پارٹی، ملک، قوم یا نظام میں پائی جاتی ہیں، دجال اور دیگر شیطانی رہنمائوں کے بارے میں احادیث وروایات تو اتنی زیادہ ہیں کہ اس کیلئے ایک علیحدہ کتاب درکار ہے… مختصر یہ کہ وہ بتاتی ہیں کہ تقریباً ساٹھ اشخاص عیسیٰ مسیح ہونے کا دعویٰ کریں گے، اتنی ہی تعداد میں لوگ اپنی نبوت کا اعلان کریں گے، ان تمام میں سے دجال سب سے زیادہ خطرناک ہوگا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار