

Loading content...
یہ کون ہے جو ادوم سے اور سرخ پوشاک پہنے بصراہ سے آتا ہے؟ یہ جس کا لباس درخشاں ہے، اور اپنی توانائی کی بزرگی سے خراماں ہے؟ یہ میں ہوں جو صادق القول اور نجات دینے پر قادر ہوں، تیری پوشاک کیوں سرخ ہے؟ تیرا لباس کیوں اس شخص کی مانند ہے جو انگور حوض میں روندتا ہے؟ میں نے تن تنہا انگور حوض میں روندے اور لوگوں میں سے میرے ساتھ کوئی نہ تھا، ہاں میں ان کو اپنے قہر میں لتاڑوں گا اور اپنے جوش میں ان کو روندوں گا اور ان کے خون کے چھینٹے میرے لباس پر پڑیں گے اور میں اپنے سب کپڑوں کو آلودہ کروں گا کیونکہ انتقام کا دن میرے دل میں ہے اور میرے خریدے ہوئے لوگوں کا سال آپہنچا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار