

Loading content...
اے قومو! نزدیک آ کر سنو، اے اُمتو! کان لگائو، زمین اور اس کی معموری، دنیا اور سب چیزیں جو اس میں ہیں سنیں کیونکہ خداوند کا قہر تمام قوموں پر اور اس کا غضب ان کی سب فوجوں پر ہے، اس نے ان کو ہلاک کر دیا، اس نے ان کو ذبح ہونے کیلئے حوالہ کیا، اور ان کے مقتول پھینک دیئے جائیں گے بلکہ ان کی لاشوں سے بدبو اٹھے گی اور پہاڑ ان کے لہو سے بہہ جائیں گے، اور تمام اجرام فلک گداز ہو جائیں گے، اور آسمان طومار کی مانند لپیٹے جائیں گے، اور ان کی تمام افواج تاک اور انجیر کے مرجھائے ہوئے پتوں کی مانند گر جائیں گی، کیونکہ میری تلوار آسمان میں مست ہو گئی ہے، دیکھو وہ ادوم پر اور ان لوگوں پر جن کو میں نے ملعون کیا ہے سزاد ینے کو نازل ہوگی، خداوند کی تلوار خون آلودہ ہے کیونکہ یہ خداوند کا انتقام لینے کا دن اور بدلہ لینے کا سال ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار