

Loading content...
ایک بڑی اور زبردست امت جس کی مانند نہ کبھی ہوئی اور نہ سالہائے دراز تک اس کے بعد ہوگی، پہاڑوں پر صبح صادق کی طرح پھیل جائے گی، گویا ان کے آگے آگے آگ بھسم کرتی جاتی ہے اور ان کے پیچھے پیچھے شعلہ جلاتا جاتا ہے، ان کے آگے زمین باغ عدن کی مانند ہے، اور ان کے پیچھے ویران بیابان ہے، ہاں ان سے کچھ نہیں بچتا، ان کی نمود گھوڑوں کی سی ہے، اور سواروں کی مانند دوڑتے ہیں، پہاڑوں کی چوٹیوں پر رتھوں کے کھڑ کھڑانے اور بھوسے کو بھسم کرنے والے شعلہئِ آتش کے شور کی مانند بلند ہوتے ہیں، وہ جنگ کیلئے صف بستہ زبردست قوم کی مانند ہیں، ان کے روبرو لوگ تھرتھراتے ہیں، سب چہروں کا رنگ فق ہو جاتا ہے، وہ پہلوانوں کی طرح دوڑتے اور جنگی مردوں کی طرح دیواروں پر چڑھ جاتے ہیں، سب اپنی اپنی راہ پر چلتے ہیں اور صف نہیں توڑتے وہ ایک دوسرے کو نہیں دھکیلتے، ہر ایک اپنی راہ پر چلا جاتا ہے، وہ جنگی ہتھیاروں سے گزر جاتے ہیں اور بے ترتیب نہیں ہوتے، ان کے سامنے زمین و آسمان کانپتے اور تھرتھراتے ہیں، سورج اور چاند تاریک اور ستارے بے نور ہو جاتے ہیں اور خداوند اپنے لشکر کے سامنے للکارتا ہے کیونکہ اس کالشکر بے شمار ہے اور اس کے حکم کو انجام دینے والا زبردست ہے، کیونکہ خداوند کا روز عظیم نہایت خوفناک ہے، کون اس کو برداشت کر سکتا ہے …(یو ایل، باب 2، آیات9-2،11)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار