

Loading content...
اور وہ قوموں کیلئے دور سے جھنڈا کھڑا کرے گا، اور ان کو زمین کی انتہا سے سسکار کربلائے گا، اور دیکھ وہ دوڑے چلے آئیں گے، نہ کوئی ان میں تھکے گا،نہ پھسلے گا، نہ کوئی اونگھے گا، نہ سوئے گا، نہ ان کا کمر بند کھلے گا، اور نہ ان کی جوتیوں کا تسمہ ٹوٹے گا، ان کے تیر تیز ہیں، اور ان کی سب کمانیں کشیدہ ہوں گی، ان کے گھوڑوں کے سم چقماق، اور ان کی گاڑیاں گردباد کی مانند ہوں گی، وہ شیر کی مانند گرجیں گے، ہاں وہ جوان شیروں کی طرح دھاڑیں گے، وہ غرا کر شکار پکڑیں گے، اور اسے بے روک ٹوک لے جائیں گے، اور کوئی بچانے والا نہ ہوگا اور اس روز وہ ان پر ایسا شور مچائیں گے جیسا سمندر کا ہوتا ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار