

Loading content...
دو آخری ایام کے تصور کے ساتھ، قرآن پاک کی اس بارے میں موجود بہت سی آیات کو بہ آسانی سمجھا جا سکتا ہے، ذہن میں آخری ایک یوم کا تصور رکھ کر ہم تخلیق آدم کے موقع پر اللہ تعالیٰ اور شیطان کے مابین ہونے والے اس مکالمے کو نہیں سمجھ سکتے جس کا قرآن پاک میں ذکر ہے کہ جب شیطان کو جنت سے نکالا گیا تو اس نے آخری قیامت کے دن تک مہلت کی درخواست کی تھی، اللہ تعالیٰ نے اس کے اس مطالبہ کو رد کردیا اور اسے ایک وقت معلوم و مخصوص تک مہلت دی گئی، اس کا مطلب ہے کہ دو قیامتیں ہیں، ایک تو آخری ہے اور دوسری وہ ہے جس تک شیطان کو مہلت دی گئی ہے، اسے قیامت صغریٰ کے بعد زندہ رہنے کی اجازت نہیں ہوگی اور اسے مار دیا جائے گا تاکہ وہ خدا کے محبوب لوگوں کو مزید تکلیف نہ دے سکے، اسلام کے علاوہ دیگر مذاہب میں ہے کہ اسے زنجیروں سے جکڑ دیا جائے گا جبکہ اسلامی کتب ظاہر کرتی ہیں کہ اسے موت دے دی جائے گی۔ قیامت صغریٰ کے نام یہ ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار