

Loading content...
پھر میں نے ایک فرشتے کو آسمان سے اترتے دیکھا جس کے ہاتھ میں اتھاہ گڑھے کی کنجی اور ایک بڑی زنجیر تھی، اس نے اس اژدھا یعنی پرانے سانپ کو جو ابلیس اور شیطان ہے،پکڑ کر ہزار برس کیلئے باندھا اور اسے اتھاہ گڑھے میں ڈال کر بند کر دیا اور اس پر مہر کردی تاکہ وہ ہزار برس کے پورے ہونے تک قوموں کو پھر گمراہ نہ کرے، اس کے بعد ضرور ہے کہ تھوڑے عرصے کیلئے کھولا جائے، پھر میں نے تخت دیکھے اور لوگ ان پر بیٹھ گئے اور عدالت ان کے سپرد کی گئی اور ان کی روحوں کو بھی دیکھا جن کے سر یسوع کی گواہی دینے اور خدا کے کلام کے سبب سے کاٹے گئے تھے، اور جنہوں نے نہ اس حیوان (شیطان) کی پرستش کی تھی، نہ اس کے بت کی، اور نہ اس کی چھاپ (نشان) اپنے ماتھے اور ہاتھوں پر لی تھی، وہ زندہ ہوکر ہزار برس تک مسیح کے ساتھ بادشاہی کرتے رہے اور جب تک یہ ہزار برس پورے نہ ہو لئے باقی مردے زندہ نہ ہوئے، پہلی قیامت (یعنی قبروں سے اٹھایا جانا) یہی ہے، مبارک اور مقدس وہ ہے جو پہلی قیامت میں شریک ہو… (یوحنا عارف کا مکاشفہ، باب 20، آیات6-1)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار