

Loading content...
تمام صحائف میں عظیم رہنما کی نصرت کیلئے انسانی افواج کے ساتھ ساتھ فرشتوں کی افواج کا ذکر بھی کیا گیا ہے، تفسیر قاطع البیان اور تفسیر عیاشی وغیرہ میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ حضرت جبرائیل ایک سفید پرندے کی شکل میں میزاب کعبہ کے نزدیک آئیں گے اور سب سے پہلے حلف اطاعت و نصرت اٹھائیں گے، اللہ تعالیٰ عظیم رہنما کی نصرت کیلئے پانچ ہزار نشان زدہ ملائکہ نازل فرمائے گا، وہ تین ہزار ملائکہ جو امام حسین علیہ السلام کی نصرت کیلئے کربلا میں آئے تھے وہ بھی افواج اِلٰہیہ میں شامل ہو جائیں گے، لہٰذا یہ بات یقین کے ساتھ نہیں کہی جا سکتی کہ ان کی افواج کی حقیقی تعداد کتنی ہوگی؟
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار