

Loading content...
اس موضوع پر حوالہ جات کو کئی گنا بڑھایا جا سکتا ہے، احادیث میں بعض اشخاص کے ناموں کا ذکر بھی ہے جنہیں دوبارہ زندگی عطا کی جائے گی اور عظیم رہنما کی افواج میں شامل ہوں گے، تین سو تیرہ اشخاص جو پہلی ہی کھیپ میں وہاں پہنچیں گے ان میں سے پندرہ افراد اسرائیلیوں میں سے ہوں گے جنہیں دوبارہ زندگی عطا کی جائے گی۔ حضرت موسیٰ، حضرت یوشع بن نون، مومن آل فرعون اور سات اصحاب کہف بھی مذکورہ 313میں شامل ہیں، جناب شمعون پطرس،جو زندہ غائب ہوگئے تھے وہ بھی پہلی کھیپ میں شامل ہوں گے، حضرت عیسیٰ کے زمانے کے کچھ اشخاص بھی اس فوج میں شامل ہوں گے، اسی طرح کچھ دیگر غیر مسلم صالحین بھی زندہ کئے جانے کے بعد عظیم ترین رہنما کی فوج میں شامل ہوکر ان کی نصرت کریں گے، آخری پیغمبر صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے کچھ اصحاب کو بھی نئی زندگی عطا کی جائے گی جیسا کہ جناب سلمانِ محمدی، ابو دجانہ وغیرہ
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار