

Loading content...
منکروں کے خلاف جنگ اور اس انقلاب کے بارے میں دنیا کی ساری مذہبی کتب نے ذکر کیا ہے، میرے لئے مشکل یہ ہے کہ میں آنے والے وقت کے ان تمام واقعات کو کیسے ایک ترتیب میں لائوں جو کہ ان کتب میں بکھرے پڑے ہیں یہ گویا ناممکنات میں سے ہے، مثلاً میں اس جنگ کے واقعات لکھ سکتا ہوں، میں اس جنگ کی امتیازی خصوصیات مثلاًجنگ کا انداز اور حق کی فوجوں کے اسلحہ و ہتھیار کے بارے میں لکھ سکتا ہوں، لیکن میں یہ بتانے سے قاصر ہوں کہ کب اور کہاں سے اس جنگ کا پہلا حملہ ہوگا؟ اسی طرح جنگوں کے بعد کے تسلسل کو بھی نہیں بتایا جا سکتا، مختلف مذہبی کتب میں موجود ان جنگوں کے بکھرے ہوئے حالات و واقعات کو اکٹھا کرنے کے بعد ہم اس نتیجے پر ضرور پہنچتے ہیں کہ اس جنگ میں (حق کی فوجوں کا ) کمانڈر ان چیف(C.in.C)صرف اور صرف ایک ہستی ہوگی، اگرچہ مختلف مذاہب نے انہیں مختلف نام دیئے ہیں، یہ بھی ظاہر ہوتا ہے کہ ایک ہی تصویر کے مختلف حصے ان کتب میں یہاں وہاں بکھرے پڑے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار