

Loading content...
پہلی بات تو یہ ہو سکتی ہے کہ یہ صرف ایک روحانی موت ہو، دوسرا یہ بھی ہو سکتا ہے کہ یہ ایک طبعی یا جسمانی موت ہو، لیکن کچھ جغرافیائی حدود کے اندر ہو، بہت سی شخصیات نے مختلف علاقوں کے بارے میں مختلف پیشین گوئیاں کی ہیں، مختلف انبیاء جو مختلف علاقوں میں مبعوث کئے گئے انہوں نے صرف انہی مخصوص علاقوں کے بارے میں اِلہامی پیشین گوئیاں کیں، حضرت عیسیٰ اور ان کے پیشروانبیاء نے اپنی اِلہامی پیشین گوئیوں کو صرف یروشلم اور جزیرہ نمائے عرب تک محدود رکھا، اسی طرح دیگر روحانی شخصیات نے صرف اپنے مخصوص علاقوں کے بارے میں بتایا کہ وہاں کیا واقعات رونما ہوں گے، لہٰذا میں کوشش کروں گا کہ مختصر طور پر الگ الگ علاقوں کے بارے میں گفتگو کروں، حضرت عیسیٰ نے یروشلم میں آنے والے مصائب کے بارے میں تفصیل سے بتایا تھا، انہوں نے موسم اور دن کی نشاندہی بھی کی ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار