

Loading content...
دنیا کے تمام مذاہب متفقہ طور پر یہ کہتے ہیں کہ موجودہ دور ختم ہوجائے گا اور پھر آفاقی رہنما ظاہر ہوں گے، دنیا ایک عالمی امن،خوشحالی اور مسرت کو حاصل کر لے گی، عظیم عالمی رہنما سے فوراً پہلے کے وقت میں ظلم و جبر ساری دنیا کو مکمل طور پر اپنی لپیٹ میں لے لیں گے، یہ بات ضرور واقع ہوکر رہے گی کیونکہ جب ظلم و جبر اپنی انتہا کو پہنچیں گے تو ساری دنیا کی قومیں براہ راست شدت سے ایک نجات دہندہ اور مصلح کی ضرورت محسوس کریں گی، اس وقت وہ کسی مصلح کے بلاوے کو خلوص دل سے قبول کرنے کیلئے ذہنی طور پر تیار ہوچکی ہوںگی، ظلم وجبر کا یہ دور سچے مومنین کیلئے ایک امتحان ہوگا، اس امتحان و آزمائش کے دوران دنیا کی آبادی کا 2/3حصہ ہلاک و تباہ ہو جائے گا، یہ یقین کے ساتھ نہیں کہا جاسکتا کہ آیا یہ تباہی صرف مذہب پر آئے گی یا یہ جسمانی موت ہوگی، لیکن 2/3انسانیت نے روحانی یا جسمانی طور پر مرنا ضرور ہے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار