

Loading content...
یو ایس اے نے غریب ممالک پر بہت سی عنایات کی ہیں، جبکہ غریب ممالک نے اسے ڈرگ مافیا دیا ہے اور یوں اس کے ساتھ کھاتہ برابر کر لیا ہے، یہ ایک تبادلہ ہے ٹکرائو تو نہیں ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ پہلے دنوں میں دنیا کو بہت بڑا خیال کیا جاتا تھا لیکن اب یہ سکڑ گئی ہے، ذرائع آمدورفت اور الیکٹرانک میڈیا کی تیز رفتاری نے دنیا کے مختلف کونوں کے درمیان فاصلوں کو کم کر دیا ہے اور نقل کرنا تو انسان کی فطرت ہے، اس نقالی کو غلط طور پر کلچر کی منتقلی کہا جارہا ہے، مثال کے طور پر اگر میرا ڈونا کان میں بالی پہنتا ہے تو بہت سے نوجوانوں نے اپنے کانوں میں بالیاں پہن لی ہیں، اگر آندرے آگاسی ڈھیلی ڈھالی شرٹ استعمال کرتا ہے تو بہت سے نوجوان لڑکے اس کی نقل کرتے ہیں،ا گر کسی فلم میں کوئی ہیروئن کوئی خاص ہئیر اسٹائل اپناتی ہے تو لڑکیاں اس کی نقل کرنے کی کوشش کرتی ہیں، لہٰذا یہ سب دراصل نقل ہے کوئی تہذیبوں کی منتقلی نہیں ہے، یہ زیادہ لمبے عرصے تک نہیں رہتی، کیونکہ ایک آدمی لمبے عرصے تک دوسرے کی نقل نہیں کر سکتا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار