

Loading content...
اور جب تم دعا کرو تو ریا کاروں کی مانند نہ بنو کیونکہ وہ عبادت خانوں میں اور بازاروں کے موڑوں پر کھڑے ہو کر دعا کرنا پسند کرتے ہیں تاکہ لوگ ان کو دیکھیں، میں تم سے سچ کہتا ہوں کہ وہ اپنا اجر پاچکے ! بلکہ جب تو دعا کرے تو اپنی کوٹھڑی میں جا اور دروازہ بند کرکے اپنے باپ سے جو پوشیدہ ہے دعا کر اس صورت میں تیر ا باپ جو پوشیدہ رہ کر دیکھتا ہے تجھے کھلا بدلہ دے گا، اور دعا کرتے وقت غیر قوموں کے لوگوں کی طرح بک بک نہ کرو کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ ہمارے بہت بولنے کے سبب سے ہماری سنی جائے گی، پس ان کی مانند نہ بنو کیونکہ تمہارا باپ تمہارے مانگنے سے پہلے ہی جانتا ہے کہ تم کن کن چیزوں کے محتا ج ہو ان طریقوں پر عمل کرنے کے بعد تم اس طرح دعا کیا کرو کہ اے ہمارے باپ تو جو آسمان پر ہے تیرا نام پاک مانا جائے تیری بادشاہی ( زمین پر بھی ) آئے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار