

Loading content...
یہ ایک منفرد روحانی وسیلہ ہے جو کہ بوڑھے کیلئے سہارا، جوان کیلئے ہتھیار اور بچے کیلئے تعویذ ہے،اندھے کیلئے راستہ دکھانے والی لاٹھی اور بے بس و بے سہارا کیلئے آخری امید و سہارا ہے۔ جب مادی وسائل ختم ہو جاتے ہیں اور امید کی کوئی کرن نظر نہیں آتی تو یہ دعا ہی ہے جو انسان کو اپنے مضبوط بازوؤں میں تھام لیتی ہے اور اسے مایوسی کی دلدل سے نکال کر زندگی کی مشکلات کا سامنا کرنے کے قابل بناتی ہے۔ موجودہ تاریک دورمیں صالحین ایسی ہی صورتِ حال کا سامنا کر رہے ہیں، ان کے خلاف تمام وسائل استعمال کئے جارہے ہیں، یہ چند کمزور انسان اس حالت میں نہیں کہ سارے شیطانی نظام کو بدل سکیں، ایسا بڑا انقلاب ان کی طاقت سے باہر ہے، پس ان ستائے ہوئے اور پسے ہوئے لوگوں کے پاس اس کے سوا کوئی چارہ نہیں کہ وہ اللہ تعالیٰ سے دعا اور مناجات وفریاد کریں، اس دور میں اعلیٰ انسانی اقدار اپنی آخری سانسیں لے رہی ہیں، ظلم و ستم، استحصال اور بے ایمانی کے بھوت شیطانی رقص کر رہے ہیں، نجات کا جو واحد راستہ بچ جاتا ہے وہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی جائے اور کہا جائے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار