

Loading content...
اس لئے تمام مذاہب کے ہر فرد پر یہ لازم ہے کہ وہ اس سنہری دور کے جلد قیام کی دعا کرے، کیونکہ اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری نجات ہو، ہمارے دکھوں اور غموں کا خاتمہ ہو، ہمارے علاقائی اور بین الاقوامی مسائل حل ہوں، ایک ایسا نظام ہو جو اخلاقی مساوات اور عدل پر مبنی ہو، یعنی روحانی اور ابدی سنہری حکومت قائم ہو،تو ہمیں ہر وقت اس عظیم ترین رہنما اور آسمانی حکمران کے جلد ظہور کی دعا کرنا چاہیے۔ یقین جانیے کہ کوئی اور اس قابل نہیں جو انسانیت کے تاریک مستقبل کو روشن کرے۔ صرف وہی ہیں جو ظلم،جبر، ناچاقی،فرقہ پرستی، دہشت گردی، استحصال، بیماری، بیروزگاری، بے جا دخل اندازی، قتل و غارت اور نا انصافی کو ختم کرنے کی طاقت رکھتے ہیں، وہ مادیت اور روحانیت کو باہم جوڑ دیں گے، وہ سارے باہم ٹکرانے والے مذاہب کا صفایا کردیں گے، اور تلوار سے نہیں بلکہ دلائل و براہین عقلی سے ساری انسانیت کو صرف ایک دین کی طرف لائیں گے، وہ لوگوں کے ذہنوں میں ایک انقلاب برپا کردیں گے، وہ ظلم کا خاتمہ عدل سے اور جبر کا خاتمہ حق و انصاف سے کریں گے، اخلاقی و روحانی اقدار کی فولادی بنیادوں پر تعمیر نو کی جائے گی، نفاذِ قانون، امن، آزادی اور مساوات روزانہ کا معمول ہوں گے، انسان اپنی تخلیق کے حقیقی مقصد( یعنی ابدی،دائمی، پائیدار اور زیادہ مقدار میں خوشی کے حصول) کو صرف اس دور میں پورا کر سکے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار