

Loading content...
یہ بھی ایک ٹھوس حقیقت ہے کہ اس چھوٹے سے کرۂ ارض پر موجود وسائل بہت کافی ہیں خواہ موجودہ آبادی ایک ہزارگنا زیادہ ہی کیوں نہ ہو جائے، مگر ہم ان وسائل سے حاصل ہونے والی آمدنی کو ضائع کر رہے ہیں۔ مثال کے طور پر پاکستان کی کل آمدنی کا 80فیصد فوج اور اسلحہ پر خرچ ہو جاتا ہے، اگر ساری دنیا ایٹم بم اور ہائیڈروجن بم اور دیگر تباہ کن اسلحہ تیار کرنا چھوڑ دے اور اتنی ہی دولت کو غربت دور کرنے پر خرچ کرے تو یقین کے ساتھ کہا جا سکتا ہے کہ دنیا میں کوئی بھی دیہات بغیر فیکٹریوں کے نہ رہے، زمین کا کوئی قطعہ بنجر نہ رہے، اور ایک ایک انچ زمین پر مشینی کاشت شروع ہو جائے، دراصل ہم یہ میزائل اور اسلحہ نہیں بنا رہے بلکہ اپنی خوراک کے ڈھیر کو جلا کر راکھ کر رہے ہیں، موجودہ صورتِ حال میں ہر شخص عدم احساسِ تحفظ کا شکار ہے، وہ اپنی 30ہزار روپے کی گندم فروخت کرتا ہے اور اس سے کلاشنکوف خرید لیتا ہے، وہ اپنی 15ہزار روپے کی فصل فروخت کر کے گن خرید لیتا ہے، ایسی صورتِ حال میں ہمیں کھانے والے منہ (افراد) کو تہمت دے کر انہیں تباہ نہیں کرنا چاہیے، جبکہ کمانے والے ہاتھوں نے تو گندم پیدا کی تھی جو شاید ایک ہزار لوگوں کی خوراک کیلئے کافی تھی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار