

Loading content...
موجودہ دور میں درپیش مسائل میں سے ایک مسئلہ جس نے ان لوگوں کے ذہنوں کو پریشان کر رکھا ہے جو اس کرۂ ارض کے مسائل پر غور کرتے ہیں، وہ ہے بڑھتی ہوئی آبادی کا دبائو اور گھٹتے ہوئے وسائل۔ غریب اور ترقی پذیر ممالک پر یہ دبائو مزید زیادہ ہے اور ان کے سارے وسائل کو چاٹ رہا ہے۔ 1960ء سے یہ کوششیں ہو رہی ہیں کہ یہ ممالک خاندانی منصوبہ بندی کو عمل میں لے آئیں، اس کام پر کروڑوں ڈالر خرچ کئے جا چکے ہیں مگر بے سود، صحیح حل تو وسائل کو بڑھانا تھا مگر وہ تعداد کو گھٹانے کی کوشش کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ ہر فرد جو اس دنیا میں آتا ہے کھانے کیلئے ایک منہ اور کمانے کیلئے دو ہاتھ لے کر آتا ہے بشرطیکہ اسے اس کی صلاحیتوں کے مثبت استعمال کا موقع فراہم کیا جائے، اس حقیقت کو بھی رد نہیں کیاجا سکتا کہ دو کمانے والے ہاتھ چار منہ کو غذا فراہم کر سکتے ہیں
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار