

Loading content...
جب ہم آج کی دنیا پر نگاہ کرتے ہیں تو ہم ایک مذہب کو دوسرے مذہب سے اور ایک عقیدے کو دوسرے عقیدے سے ٹکراتاہوا دیکھتے ہیں، ہر جگہ مذہب اور عقیدے کے نام پر ایک عام خونریزی کی جارہی ہے، زیادہ تر ہلاکتیں مذہب کے لبادے کے اندر رہ کر کی جارہی ہیں۔ لیکن حکومت اِلٰہیہ کے سنہری دور میں ایسی تمام مکاریاں و بدکاریاں ختم ہوجائیں گی، ذہنوں میں مذہب دلیل و منطق کے ساتھ اتارا جائے گا، پہلے مرحلے میں پارسا اور صالحین کو ان کے اس عقیدے کے حوالے سے جو وہ پہلے ہی رکھتے تھے،اطاعت خدا میں لایا جائے گا، ریاست کا مذہب کسی پر بھی ٹھونسا نہیں جائے گا کیونکہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے دین و ایمان کے معاملے میں جبر نہیں ہے حکومت اِلٰہیہ کے قیام کے حوالے سے مسلمانوں کی کتب میں بہت واضح احادیث موجود ہیں جو بیان کرتی ہیں کہ جب عظیم ترین آسمانی مصلح اور آخری رہنما حکومت سنبھالیں گے تووہ عہد نامہ قدیم اور دیگر اِلہامی کتب کو انطاکیہ (ترکی) کے ایک پہاڑ کی غار ماواہ سے برآمد فرمائیں گے
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار