

Loading content...
لوگوں کے دلوں میں خوف خدا کسی قسم کے نقصان پہنچنے کے ڈر سے نہ ہوگا بلکہ ان کے دل شرافت،پاکبازی و حیا سے بھرے ہوں گے، ان کا خوفِ خدا ایسے ہوگا جیسے ایک عاشق کو خوف ہوتا ہے کہ اس کا محبوب اس سے ناراض نہ ہوجائے، یہ محبت بھرا خوف لوگوں کو آسمانی قوانین کی پابندی کرنے پر مجبور کرے گا، اور ان سے ہر قسمی تشدداور سرکشی چھڑا دے گا۔ خدا کے خوف کے سوا سارے خوف ختم ہو جائیں گے… قرآن کریم کی سورۂ آلِ عمران کی تشریح میں بتایا گیا ہے کہ جو عاجزی سے حکومت اِلٰہیہ کا انتظار کرتے ہیں ان کو آخری عظیم رہنما کے دور میں کوئی خوف نہیں ہوگا کیونکہ وہ خدا کے دوست ہوں گے، مذکورہ سورۂ کی آیت 83 کی تشریح میں یہ بیان کیا گیا ہے کہ زمین اور آسمان کی ساری مخلوقات خدا کے دین کو قبول کر لیں گی اور اس کی اطاعت کریں گی
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار