

Loading content...
قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ نے جو وعدہ فرمایا ہے کہ تمہارا خدا تم کو اتنا دے گا کہ تم راضی و مطمئن ہو جائو گے اس وعدے کو پورا کیا جائے گا، اس کا مطلب ہے کہ اس سنہری دور میں غربت کا مکمل طور پر خاتمہ کر دیا جائے گا، کوئی بے زمین نہ رہے گا، سارے ہی زمیندار ہوں گے، زمین کا کوئی قطعہ بنجر نہ رہے گا، کیونکہ پانی وافر ہوگا اور ہر طرف آبپاشی کیلئے نہریں ہوں گی، نہروں کے ساتھ ساتھ بارشیں بھی صحیح وقت پر ہوں گی، اور ساری فصلیں اور سبزہ سیراب ہوگا، صحرائوں سے چشمے امڈ پڑیں گے اور زمین کی پیاس بجھ جائے گی، اس مبارک دور میں زمین کی زرخیزی بڑھ جائے گی اورفصلوں کی پیداوار کئی گنابڑھ جائے گی، زمین کا کوئی قطعہ بنا کاشت کے نہیں رہے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار