

Loading content...
لیکن مجھے یقین ہے کہ ایک انسان موجودہ مادی نظام میں مثالی زندگی حاصل نہیں کر سکتا کیونکہ مثالی زندگی (Ideal Life) کا تصور ایک انسان سے دوسرے انسان تک بدل جاتا ہے، اور پھر ہر فرد واحد کا آئیڈیل بھی وقت کے ساتھ ساتھ تبدیل ہوجاتا ہے،یعنی ایک کروڑ پتی کا آئیڈیل ارب پتی بن جانا ہے، جب وہ ارب پتی بن جاتا ہے تو اس کا آئیڈیل کھرب پتی بننا ہو جاتا ہے، پس آئیڈیل ایک سایہ کی مانند ہے جس کا ہمیشہ پیچھا کیا جاتا ہے اور در حقیقت وہ قابل حصول ہے ہی نہیں، لیکن ہمیں جو کچھ آخری دور سے متعلق اِلہامی کتب میں ملتا ہے وہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ آخری آفاقی رہنما کا دور حکومت ہر زاویے سے ایک آئیڈیل دور ہوگا انسان کی زندگی مادی اور روحانی ہر دو نقطہئِ نظر سے مثالی ہوگی ۔
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار