

Loading content...
مندرجہ بالا حوالوں سے یہ بالکل عیاں ہو جاتا ہے کہ اس مخصوص دور کی یہ خاصیت ہو گی کہ جنگیں بالکل ختم ہو جائیں گی، اور ہتھیاروں کو مفید آلات میں بدل دیا جائے گا۔ ایک مشہور کہاوت ہے کہ ہر کتاب کا آخری صفحہ ہوتا ہے اگر یہ صحیح ہے تو موجودہ گلا سڑا نظام یقینا ختم ہو جائے گا، اس دنیا کے تمام ساکنان اپنے اعمال کی سزا و جزا کا سامنا کریں گے، پسے ہوئے اور مظلوم طبقے کی یقینا تلافی کی جائے گی۔ تمام اِلہامی مذاہب کی کتب میں یہ درج ہے کہ آخری دور میں ایک آفاقی رہنما آئے گا اور دنیا میں ایک مکمل و ابدی امن قائم کرے گا
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار