

Loading content...
لیکن آخری دنوں میں یوں ہوگا کہ خداوند کے گھر کا پہاڑ پہاڑوں کی چوٹی پر قائم کیا جائے گا، اور سب ٹیلوں سے بلند ہوگا، اور امتیں وہاں پہنچیں گی، اور بہت سی قومیں آئیں گی اور کہیں گی آئو خداوند کے پہاڑ پر چڑھیں، اور یعقوب کے خدا کے گھر میں داخل ہوں، اوروہ اپنی راہیں ہم کو بتائے گا، اور ہم اس کے راستوں پر چلیں گے، کیونکہ شریعت صیہون سے اور خداوند کا کلام یروشلم سے صادر ہوگا، اور وہ بہت سی امتوں کے درمیان عدالت کرے گا، اور دور کی زور آور قوموں کو ڈانٹے گا، اور وہ اپنی تلواروں کو توڑ کر پھالے (ہل چلانے کا بلیڈ) اور اپنے بھالوں کو ہنسوے بنا ڈالیں گے، اور قوم قوم پر تلوار نہ چلائے گی، اور وہ پھر کبھی جنگ کرنا نہ سیکھیں گے، تب ہر آدمی اپنی انگور کی بیل اور اپنے انجیر کے درخت کے نیچے بیٹھے گا، اور ان کو کوئی نہ ڈرائے گا کیونکہ رب الافواج نے اپنے منہ سے یہ فرمایا ہے …(میکاہ، باب 4، آیات4-1)
السید محمد جعفر الزمان نقوی البخاری سرکار